آج کل سائبر فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جعلساز مختلف بہانوں، لالچ اور جعلی پیغامات کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سم کارڈ کے نام پر بھی فراڈ کیا جا رہا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بائیومیٹرک معلومات کے غلط استعمال سے محفوظ رہیں۔پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ موبائل فون کی سم ہمیشہ موبائل کمپنی کی مجاز فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کی جائے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے سامنے وہی سم فعال کی گئی ہے جو انہوں نے حاصل کی ہے۔پی ٹی اے نے مزید خبردار کیا ہے کہ شہری مفت منٹس، ڈیٹا یا بیلنس کے لالچ میں آکر کسی ایسے جھانسے میں نہ آئیں جس میں سم کو بعد میں استعمال کرنے کا کہا جائے۔ شہری اپنی شناخت اور بائیومیٹرک معلومات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط کریں