مصطفیٰ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی اور 9 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مصطفیٰ آباد میں پتنگیں تیار کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 6 ہزار سے زائد تیار پتنگیں اور 2 ہزار پتنگوں کا خام مال برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں نعمان، زوہیب، اشتیاق، اصغر اور ندیم سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پتنگیں تیار کرکے مختلف اضلاع میں آن لائن لوکیشن کے ذریعے فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
یس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق پتنگوں کی غیر قانونی تیاری اور ترسیل کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔