برطانوی شاہی خاندان نے ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی 45ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا کے ذریعے کوئی عوامی مبارکباد جاری نہیں کی، جس کی وجہ نئے شاہی پروٹوکول کو قرار دیا جا رہا ہے۔ موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صرف شاہی خاندان کے فعال ارکان کو سالگرہ اور دیگر اہم مواقع پر مبارکباد دی جاتی ہے۔ یہ پالیسی 2020 کے بعد شاہی میڈیا کو منظم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی، جبکہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر نان ورکنگ رائلز کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔