لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبہ اب اپنے نتائج تین مختلف طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار 186 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔سائنس گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 69.23 فیصد رہا۔ اس گروپ میں 2 لاکھ 17 ہزار 482 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں 1 لاکھ 19 ہزار 81 ریگولر اور 98 ہزار 401 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار 566 امیدوار کامیاب ہوئے۔ریگولر امیدواروں کی کامیابی کی شرح 82.50 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ طالبات نے 87.16 فیصد کامیابی کے ساتھ نمایاں برتری حاصل کی۔ ریگولر طلبہ کی کامیابی کا تناسب 76.84 فیصد رہا۔دوسری جانب پرائیویٹ امیدواروں کی مجموعی کامیابی کی شرح 53.18 فیصد رہی۔ پرائیویٹ طالبات کی کامیابی 64.61 فیصد جبکہ پرائیویٹ طلبہ کی کامیابی 43.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔لبہ اپنے نتائج تین طریقوں سے چیک کر سکتے ہیں:آفیشل ویب سائٹ:طلبہ لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر رزلٹ سیکشن میں 10th Class First Annual Examination 2026 منتخب کریں، اپنا رول نمبر درج کریں اور نتیجہ حاصل کریں۔ زیادہ صارفین کی وجہ سے ویب سائٹ سست ہونے کی صورت میں کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔