جنوبی لبنان میں جھڑپیں: دھماکے میں اسرائیلی فوج کے دو اہلکار ہلاک، چار زخمی

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں اور ایک دھماکے کے نتیجے میں اس کے دو فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ کمانڈر میجر ہارل بیرن اسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تامیر واکنین شامل ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار جنوبی لبنان کے قصبے مجدل زون میں پیش آنے والے دھماکے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔فوجی ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیاں اور حملے تاحال جاری ہیں۔