اٹک (3 اگست 2026): ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں غازی بروتھا نہر کے قریب واقع جوہڑ میں ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، واقعے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل اپنی مدد آپ کے تحت تینوں افراد کی لاشیں جوہڑ سے باہر نکال لیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی کے بعد تینوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے