غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔حلقہ ایل اے 26 نیلم کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالوحید 17,466 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15,494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دیگر حلقوں کے نتائج بھی مرحلہ وار موصول ہو رہے ہیں، تاہم حتمی نتائج کا اعلان الیکشن حکام کی جانب سے مکمل گنتی کے بعد کیا جائے گا۔