عمرکوٹ (2 اگست 2026): عمرکوٹ کے ایک علاقے میں سویاں کھانے کے بعد ایک بچہ جاں بحق جبکہ 37 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے نمونے بھی حاصل کر رہے ہیں۔