کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والے ایک مبینہ نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ایک فیکٹری سے بڑی مقدار میں جعلی ادویات، خام مال اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان معروف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نام پر جعلی ادویات تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق فیکٹری کے مبینہ مالک محمد صدیق کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔