اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
الیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 18 جولائی سے 20 جولائی تک مؤثر رہیں گی۔