کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور دونوں فریقوں کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیمعاہدے کے تحت شہدائے زیارت واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا، شہدا کو سرکاری پالیسی کے مطابق شہید کا درجہ دیا جائے گا، جبکہ لواحقین کی کفالت، بچوں کی تعلیم اور معاوضہ بھی پالیسی کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔فریقین نے صوبے میں امن و امان کے قیام، پولیس کی استعداد بڑھانے، شہدا کے نام پر سرکاری عمارتیں منسوب کرنے اور ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں اور شہدا کے لواحقین کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔