**اسلام آباد:** بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانی نرسوں کے لیے جرمنی میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق جرمنی میں عمر رسیدہ آبادی میں اضافے کے باعث تربیت یافتہ نرسوں کی کمی پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں نرسنگ کے شعبے میں ملازمتوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔بی ای او ای کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی نرسیں جن کے پاس مستند ڈپلومہ یا ڈگری موجود ہے، جرمنی میں ملازمت کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔جرمنی میں کام کرنے کے لیے نرسوں کو سب سے پہلے اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت کی جرمن حکام سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ جرمن زبان سیکھنا اور دیگر مقررہ شرائط پوری کرنا بھی ضروری ہے۔