واشنگٹن (16 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے زیرِ حراست ایک امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ امریکی خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں ایران نے گرفتار کیا تھا۔انہو نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں گرفتار ہونے والی امریکی خاتون اب بحفاظت ایران سے باہر جا چکی ہے۔امریکی صدر نے ایران کے اس اقدام کو خیر سگالی کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا اس پیش رفت کو سراہتا ہے۔