امریکا نے کویت کو 484 ملین ڈالر کے فوجی معاہدے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (16 جولائی 2026): امریکا نے کویت کو 484 ملین ڈالر مالیت کے فوجی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سی-17 (C-17) طیاروں کی دیکھ بھال اور متعلقہ دفاعی سامان فراہم کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق معاہدے میں سی-17 طیاروں کی اپ گریڈیشن، پرزے، مرمتی سامان، مواصلاتی نظام، سافٹ ویئر، تکنیکی دستاویزات، عملے کی تربیت، جیٹ ایندھن، انجینئرنگ اور لاجسٹک معاونت شامل ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے کویت کے سی-17 طیاروں کی آپریشنل صلاحیت برقرار رہے گی اور ملک کی دفاعی تیاری مزید بہتر ہوگی۔محکمہ خارجہ کے مطابق کویت کا سی-17 طیاروں کا بیڑا دنیا بھر میں امریکی اور اتحادی افواج کی کارروائیوں میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس دفاعی معاہدے سے خطے میں فوجی طاقت کا توازن متاثر نہیں ہوگا۔اس معاہدے کا مرکزی ٹھیکیدار امریکی کمپنی بوئنگ ہوگی۔