اسلام آباد (15 جولائی 2026): پاکستان میں سفری دستاویزات کے نظام کو جدید بنانے کے لیے روایتی مشین ریڈیبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کو مرحلہ وار ختم کرکے جدید ای پاسپورٹ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے نظام کے تحت شہری مستقبل میں موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکیں گے، آن لائن فیس ادا کریں گے، جبکہ تیار شدہ ای پاسپورٹ ان کے گھر پہنچا دیا جائے گا۔سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس محمد عبد الخالق نے بتایا کہ پاکستان نے اپنا پہلا ای پاسپورٹ 2022 میں جاری کیا تھا، تاہم اس وقت یہ نظام ای گیٹس سے مکمل طور پر منسلک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں ای پاسپورٹ نظام کو اپ گریڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے پاس بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل ای پاسپورٹ سسٹم موجود ہے۔ ان کے مطابق جدید ای پاسپورٹ میں لیزر اینڈ گریونگ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ شامل ہیں، جس سے اس کی جعل سازی انتہائی مشکل ہو جاتی ہے۔