روات: گھریلو تنازع پر سسر نے داماد کو زہر دے کر قتل کیا، ملزم گرفتار

روات (15 جولائی 2026): روات کے علاقے میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں سسر نے مبینہ طور پر اپنے داماد کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں کھلا کر اپنے داماد کی جان لی۔ مقتول نے وفات سے قبل اپنے بیان میں ملزم کو نامزد کیا تھا، جس کی بنیاد پر پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے قتل کا مقدمہ دسمبر 2025 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزم واقعے کے بعد سے مفرور تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔