**کوہاٹ (14 جولائی 2026):** خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں طوفانی بارش کے دوران ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوری کارروائی کی اور تمام لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب نوشہرہ کے نواحی علاقے میں بھی بارش کے باعث ایک دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے والدین کا اکلوتا تھا۔