بہاولنگر/شیخوپورہ: پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ضلع بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر شہباز والا کے قریب بجری سے بھرا 22 ویلر ٹریلر بے قابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے دو مزدوروں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت محمد شوکت کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
ادکچی کوٹھی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک 22 ویلر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایکھر شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی شدید تھا، جس کے باعث جاں بحق شخص کی لاش گاڑی میں پھنس گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر باہر نکالا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ محمد ماجد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بتایا گیا ہے۔