جاپان: خاتون کے ہونٹ سوئی دھاگے سے سینے کے الزام میں دوسری خاتون گرفتار

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب واقع شہر کوگا میں ایک خاتون کو اپنے ساتھ رہنے والی خاتون کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 42 سالہ متاثرہ خاتون کسی طرح گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور قریبی دکان میں پناہ لی، جہاں اس نے ایک کاغذ پر “براہِ کرم میری مدد کریں” لکھ کر وہاں موجود افراد کو دکھایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔پولیس نے 49 سالہ خاتون مسائے ساکورائی کو تشدد کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا تھا، جب ملزمہ نے مبینہ طور پر غصے میں آ کر متاثرہ خاتون کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے۔متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزمہ معمولی بات پر شدید مشتعل ہو گئی تھی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور یہ بھی جانچ رہی ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی تیسرا شخص موجود تھا یا نہیں۔