کراچی: لی مارکیٹ میں 6 سالہ محمد ولی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش بوری میں بند حالت میں گھر کے قریب سے ملی، جبکہ اہلِ علاقہ نے ملزم حمزہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ملزم پر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اہلِ خانہ نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے