اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی چار سالہ حج پالیسی 2027 تا 2030 کی منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ون ٹائم رجسٹریشن، شریعت کے مطابق حج بچت اسکیم اور حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔
حکومت کے مطابق ایک بار رجسٹریشن کرانے والے عازمین 2030 تک کسی بھی حج سیزن میں رجسٹر رہیں گے، جبکہ حج کے تمام انتظامی امور کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنایا جائے گا تاکہ شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہو۔