پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہوتیں تو حالات مختلف ہوتے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہوتیں تو ملک اور کراچی کے حالات مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر اور دیہی علاقوں کو اپنے اختیارات کے لیے ترسنا نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے فنڈز مکمل طور پر نہیں ملے، جبکہ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے ہی حقیقی صوبائی خودمختاری ممکن ہوگی۔