کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ، جو دورانِ پرواز لاپتا ہو کر مبینہ طور پر سمندر میں گر گیا، اس سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ 1999 میں تیار کیا گیا تھا اور اس میں سی ایف ایم کمپنی کے دو انجن نصب تھے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیارے نے کراچی سے 150 میل جنوب میں نیوی گیشن خرابی کی اطلاع دی اور فوری مدد طلب کی، جس کے بعد اورماڑہ کے قریب اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔