اسلام آباد: چکوال میں افغان شہری کو مبینہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس میں نادرا کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد محمد نسیم، سینئر ایگزیکٹو راجہ تیمور اور انٹیلی جنس آفیسر سجید محمود شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق تینوں کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد ہو چکی تھی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ افغان شہری محمد امین پہلے ہی گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں ہے، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔