بچے سے زیادتی اور قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

کراچی: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ گرفتار ہے اور مقدمہ نپیئر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو شفاف تفتیش، متاثرہ خاندان سے مکمل تعاون اور مضبوط پراسیکیوشن یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے۔