فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ناروے کی فتح کے ہیرو ارلنگ ہالینڈ رہے، جنہوں نے دونوں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلائی۔ ہالینڈ کی عمدہ کارکردگی نے انہیں ٹورنامنٹ کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا۔اس شکست کے ساتھ برازیل کا ورلڈ کپ 2026 کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ ناروے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار عالمی کپ کے آخری آٹھ مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں ارلنگ ہالینڈ، لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے سات، سات گول کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ فتح کے بعد ناروے کے کھلاڑیوں نے شائقین کے ساتھ بھرپور جشن منایا، جبکہ شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر جذباتی دکھائی دیے۔