کراچی: عوامی کالونی میں پولیس فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی، تحقیقات کا حکم

کراچی کے علاقے ع وامی کالونی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت اطہر اور عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رفتار تیز کر دی، جس پر اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد بعض افراد نے زخمی نوجوانوں پر تشدد بھی کیا۔واقعے کے بعد عوامی کالونی کے رہائشیوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بے گناہ نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی۔ مظاہرین نے متعلقہ ایس ایچ او اور ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر غفلت یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد ملے تو ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔