ٹرمپ کے بیان پر آرمینیا میں ایرانی سفارت خانے کا سخت ردِعمل

امریکی https://adnnews.tv/2026/07/05/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-250%d9%88%db%8c%da%ba-%db%8c%d9%88%d9%85%d9%90-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d8%a7/صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے سے متعلق بیان پر آرمینیا میں ایران کے سفارت خانے نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔سفارت خانے نے ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی، کیونکہ ان کے خیال میں لوگ ان سے نفرت کرتے تھے یا یہ آنسو بناوٹی بھی ہو سکتے تھے۔ایرانی سفارت خانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “لوگوں کو قتل کیا جا سکتا ہے، لیکن نظریات کو نہیں۔” مزید کہا گیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنا ایک عطر کی شیشی توڑنے کے مترادف ہے، جس کی خوشبو ہر طرف پھیل جاتی ہے۔ سفارت خانے نے اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔