فرانس نے پیراگوئے کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ورلڈ کپ 20فیفا26 کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کا واحد گول فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے نے 70ویں منٹ میں پنالٹی کک پر اسکور کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی ورلڈ کپ 2026 میں ایمباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 7 ہو گئی۔شدید گرمی کے باعث میچ کی رفتار نسبتاً سست رہی، جبکہ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ، متعدد فاؤلز اور تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے ہاف میں مجموعی طور پر صرف 5 شاٹس لگے اور دونوں ٹیموں کا مشترکہ متوقع گولز (xG) 0.20 رہا، جس میں پیراگوئے کا 0.05 اور فرانس کا 0.15 شامل تھا۔