امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو پاکستان میں نمائندگی دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی فزیشنز کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں جلد پاکستان میں باضابطہ نمائندگی دی جائے گی۔
فلوریڈا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم “اپنا” (APPNA) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی مہارت، تجربے اور صلاحیتوں سے پاکستان کے شعبہ صحت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور استفادہ کرے گی۔