حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی، تاہم اسی کے ساتھ پیٹرول پر عائد لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں اور لیوی کی شرح کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔