حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔