نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی حکومت نے پراپرٹی مالکان کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے بجٹ کے تحت پراپرٹی ٹیکس پر دی جانے والی رعایت کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد محکمہ ایکسائز یکم جولائی سے نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق ٹیکس وصول کر رہا ہے۔حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافے کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی رعایت بھی 75 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کر دی ہے، جبکہ مؤثر ٹیکس وصولی کی شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت نے اس مد میں 124 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف رکھا ہے۔محکمہ ایکسائز نے آن لائن ادائیگی کے لیے ای پے نظام کو لازمی قرار دیتے ہوئے جلد ادائیگی کرنے والوں کے لیے رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ پہلے دو ماہ میں گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں کو 10 فیصد جبکہ پہلے تین ماہ میں پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔