سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، سریاب میں بھی ایک ملزم مارا گیا اور 2 گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق اسنیپ چیکنگ اور معمول کے گشت کے دوران مسلح ملزمان سے آمنا سامنا ہوا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی مارے گئے۔ پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مبینہ طور پر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے، جبکہ ان کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کے علاقے سریاب قمبرانی روڈ پر بھی پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے دو ساتھ اسد اللہ اور ظفر اللہ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے 11 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔