ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے آئندہ دنوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہےدفتر خارجہ کے مطابق اس پیش رفت کے دوران پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر بھی پیش رفت ہوئی، جو لیک لوسرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا تسلسل ہے۔ فریقین نے اختلافات کے حل کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔