کراچی میں کمرشل عمارتوں میں آتشزدگی کی روک تھام اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات کے سلسلے میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر بھر میں 800 سے زائد شاپنگ مالز اور کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس مقصد کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے، جبکہ سروے سے متعلق تمام معلومات ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہدایت کی کہ فائر سیفٹی آڈٹ سروے کمیٹیاں اپنا کام مزید تیز کریں اور جن عمارتوں کا سروے ابھی باقی ہے، اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر میں آتشزدگی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔