پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل زیتون کونسل کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان نے ایک اہم عالمی اعزاز حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل زیتون کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کر لی۔لزبن میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، جبکہ پرتگال میں پاکستان کی سفیر عائشہ فاروقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔مستقل رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہلی بار زیتون پیدا کرنے والے 27 ممالک کے ساتھ آئی او سی کے اجلاس میں شریک ہوا، جہاں رکن ممالک نے پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اپنے خطاب میں رانا تنویر حسین نے آئی او سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کونسل کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں زیتون کے شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق ملک بھر میں 55 ہزار 500 ایکڑ رقبے پر 70 لاکھ سے زائد زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں 51 جدید اولیو آئل ایکسٹریکشن یونٹس اور 4 کوالٹی لیبارٹریاں بھی فعال ہیں، جبکہ گزشتہ سال پاکستانی زیتون کے تیل نے نیویارک کے عالمی مقابلے میں سلور ایوارڈ بھی اپنے نام کیا