جی ٹی اے 6 کی ریلیز سے قبل ہی بعض ممالک میں پابندی کے امکانات

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (جی ٹی اے) کی نئی قسط جی ٹی اے 6 کی باضابطہ ریلیز سے قبل ہی بعض ممالک میں اس پر پابندی یا سخت پابندیوں کے امکانات سامنے آ رہے ہیں۔مختلف ممالک کی حکومتیں گیم میں موجود تشدد، جرائم اور بالغوں کے لیے مخصوص مواد پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں، جبکہ وسطی ایشیائی ملک تاجکستان نے جی ٹی اے سیریز پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ٹی اے 6 کی متوقع ریلیز 19 نومبر 2026 کو ہوگی، تاہم بعض ممالک پہلے ہی اس معروف گیم فرنچائز کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ تازہ پیش رفت کے مطابق تاجکستان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں جی ٹی اے سیریز پر پابندی برقرار رہے گی۔