متحدہ عرب امارات نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی دو ماہ کی سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو دوبارہ لبنان جانے کی اجازت دے دی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق، یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 جون 2026 سے اماراتی شہری لبنان کا سفر کرسکتے ہیں۔ تاہم، یہ اجازت مخصوص شرائط کے تحت دی گئی ہے۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ روانگی سے قبل تمام مسافروں کے لیے “تواجدی” (Twajudi) سروس پر رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کے بغیر اماراتی شہریوں کو ہوائی اڈوں سے روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن کی شرط پوری نہ کرنے کی صورت میں سفر میں تاخیر یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزارت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سفر مکمل ہونے کے بعد مسافر اسی “تواجدی” پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی وطن واپسی کی اطلاع بھی متعلقہ حکام کو دیں۔