سعودی عرب میں ٹیکس جرمانوں اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ اسکیم میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع

سعودی عرب نے ٹیکس جرمانوں اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے مطابق وزیرِ خزانہ نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت تمام ٹیکس نظاموں کے ٹیکس دہندگان کو جرمانوں اور مالی سزاؤں سے مزید رعایت حاصل ہوگی۔ یہ توسیع 6 ماہ کے اضافے کے ساتھ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔سعودی گزٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت مختلف ٹیکس جرمانے معاف کیے جائیں گے، جن میں تاخیر سے رجسٹریشن پر جرمانے، ٹیکس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر سزائیں، ٹیکس گوشوارے دیر سے جمع کرانے کے جرمانے، اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کے گوشواروں میں کی جانے والی درستگیوں سے متعلق جرمانے شامل ہیں۔