پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے ایل اے-1 میرپور 1 سے اصفر شاہد، ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد، جبکہ ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ایل اے-8 کوٹلی 1 (راج محل) سے ملک ظفر، ایل اے-9 کوٹلی 2 (نکیال) سے جاوید اقبال بھڈھانوی، ایل اے-10 کوٹلی 3 (کوٹلی) سے چوہدری یاسین، ایل اے-11 کوٹلی 4 (سہنسہ) سے چوہدری اخلاق، اور ایل اے-12 کوٹلی 5 (چرہوئی) سے بھی چوہدری یاسین کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔باغ ڈویژن میں ایل اے-16 باغ 3 (شرقی) سے سردار قمر زمان اور ایل اے-17 باغ 4 (حویلی) سے فیصل ممتاز راٹھور کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔سدھنوتی و پونچھ کے حلقوں میں ایل اے-18 سے سردار امجد یوسف، ایل اے-19 (ہجیرہ) سے سردار سعود صادق، ایل اے-20 (کھائیگلہ) سے سردار یعقوب، ایل اے-21 (راولاکوٹ شہر) سے سردار محمد عابد خان، جبکہ ایل اے-24 (بلوچ) سے سردار فہیم اختر ربانی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔