پیمرا (PEMRA) نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیو نیوز کا لائسنس فوری طور پر 15 دن کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 محرم الحرام کے موقع پر جیو نیوز پر ناقابلِ قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی، جو قانون اور پیمرا کے متعدد ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار و اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی جیو نیوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنے ادارے کے اندر انکوائری بھی کرے۔