فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج مکمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد اب ناک آؤٹ مرحلہ (راؤنڈ آف 32) کل سے شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں 32 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی، جن میں سے 16 ٹیمیں فتح حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچیں گی جبکہ 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔راؤنڈ آف 32 کا پہلا میچ جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔اہم میچز میں برازیل بمقابلہ جاپان، جرمنی بمقابلہ پیراگوئے، نیدرلینڈز بمقابلہ مراکش، فرانس بمقابلہ سویڈن، انگلینڈ بمقابلہ کانگو اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا بمقابلہ کیپ ورڈے شامل ہیں۔ناک آؤٹ مرحلہ 4 جولائی سے جاری رہے گا اور اس کے بعد کوارٹر فائنل کے لیے ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔