فیفا ورلڈ کپ: مصر اور اسپین کی شاندار فتوحات، دو میچ برابر

فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں میں مصر اور اسپین نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، جبکہ دیگر دو میچ برابر رہے۔ایک اہم میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے بہتر کھیل پیش کیا اور فن سرمین نے 15ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔تاہم دوسرے ہاف میں مصر نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گول اسکور کیے اور مقابلہ 1-3 سے اپنے نام کر لیا۔
دوسرے میچ میں اسپین نے سعودی عرب کو 0-4 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کر دیے۔ ہسپانوی ٹیم نے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کر کے مکمل برتری برقرار رکھیوروگوئے اور کیپ ورڈے کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر یوروگوئے کو 1-2 کی برتری حاصل تھی، تاہم 61ویں منٹ میں ہیلو وریلا کے گول نے کیپ ورڈے کو مقابلے میں واپس لے آیا۔دریں اثنا ایران اور بیلجیئم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا۔ اگرچہ بیلجیئم کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا، لیکن ایرانی ٹیم اس اضافی کھلاڑی کے فائدے کو گول میں تبدیل نہ کر سکی۔