سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نے اتوار کی رات تک طویل اور مسلسل بات چیت کی، جس کا مقصد نئے جوہری معاہدے کی جانب پیش رفت اور آئندہ 60 روز میں ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔جھیل لوسرن کے قریب ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں فریقین نے اہم اختلافات کے باوجود رابطے برقرار رکھے اور علاقائی سلامتی سے متعلق وسیع تر مذاکرات کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی۔ایک امریکی سفارت کار کے مطابق امریکی اور ایرانی تکنیکی ٹیمیں ہفتے کے باقی دنوں میں بھی سوئٹزرلینڈ میں موجود رہ کر مذاکرات جاری رکھیں گی۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی وفد واپس روانہ ہو گیا ہے، تاہم تکنیکی ماہرین مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سوئٹزرلینڈ میں ہی موجود رہیں گے۔
سنڌي