حج 2027 کے لیے رجسٹریشن 22 جون سے شروع، تمام عازمین کے لیے لازمی قرار

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا عمل 22 جون 2026 سے شروع ہوگا۔ خواہش مند افراد وزارت مذہبی امور کے مقرر کردہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔وزارت کے مطابق حج 2027 کی ادائیگی کے خواہش مند تمام افراد کے لیے رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔حج پالیسی 2027 کے تحت اخراجات، کوٹہ اور دیگر شرائط و ضوابط بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی سرکاری یا نجی حج اسکیم میں شمولیت ممکن نہیں ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے مزید معلومات کے لیے شہریوں کو اپنی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ بعد میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔