ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز سے غیر معمولی بحری ٹریفک، ایران کو 60 روز کی وارننگ

امریکی صدر Donald Trump نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے اور ان کے مطابق تقریباً 700 بحری جہاز اس راستے سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ Strait of Hormuz سے اتنی بڑی تعداد میں جہازوں کی آمدورفت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، اور ان کے بقول شپنگ کمپنیاں اس صورتحال سے خوش ہیں۔ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اب 60 دن کے اندر حتمی ڈیل کرنا ہوگی۔انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ مدت میں حتمی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ سخت اقدامات کرے گا جن کے نتائج ایران کے لیے خوش کن نہیں ہوں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔تقریب میں ٹرمپ نے سعودی عرب کی قیادت، بادشاہ اور ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے صدر کو بھی ایک بہترین شخصیت قرار دیا