پاکستان کی میزبانی میں امریکا-ایران امن معاہدے کی تقریب کل لوسرن میں ہوگی

پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی باضابطہ تقریب کل جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر Lucerne میں منعقد ہوگی۔ذرائع کے مطابق عالمی سفارت کاری کے اہم مرکز بننے والے لوسرن میں تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کا ابتدائی سفارتی وفد بھی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکا ہے۔ وفد کی قیادت Amna Baloch کر رہی ہیں۔وزیراعظم Shehbaz Sharif کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی وفود، عالمی میڈیا کے نمائندے، مبصرین اور سیکیورٹی حکام بھی شرکت کریں گے۔تقریب کا انعقاد Bürgenstock Resort میں کیا جائے گا، جو قطر کی ملکیت میں شامل ایک معروف ریزورٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب کے باعث لوسرن شہر کے 92 فیصد ہوٹل پہلے ہی بک ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر Donald Trump اور ایرانی صدر Masoud Pezeshkian ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک دستخط کر چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے معاہدے پر دستخط کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جبکہ فرانسیسی صدر Emmanuel Macron بھی اس موقع پر موجود تھے۔