لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے منتخب سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق پروگرام کے تحت اعضا کی پیوند کاری کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ گزشتہ 16 ماہ کے دوران 5 ارب روپے کی لاگت سے 2 ہزار سے زائد مفت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کے کیسز مکمل کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 997 گردے (کڈنی) ٹرانسپلانٹ کیے گئے، جبکہ 322 جگر (لیور) ٹرانسپلانٹس کامیابی سے انجام دیے گئے۔ اسی عرصے میں 42 بون میرو اور 41 کارنیا (آنکھ) ٹرانسپلانٹس بھی مکمل کیے گئے۔