پاکستان کے وزیراعظم Shehbaz Sharif نے امریکا اور ایران کے درمیان ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک دستخطوں کی توثیق کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ امریکا اور ایران نے تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک طور پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر Donald Trump اور Masoud Pezeshkian نے دستخط کیے ہیں، جبکہ بطور ثالث انہوں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے معاہدے پر دستخط اس امر کا ثبوت ہیں کہ فریقین تنازع کے سفارتی حل اور خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ ہیںشہباز شریف نے مزید کہا کہ ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ایران فوری طور پر Strait of Hormuz کو دوبارہ کھول دے گا، جبکہ امریکا فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔